Back Cover
Look Inside

قيدى نمبر100: بھارتی زنداں کے شب و روز

بھارتی تعذیب خانوںمیں بیتے روح فرسا لمحات کی روداد قلمبند کرنا میرے لئے آسان نہ تھا۔ ہر لمحہ جب بھی میں قلم ہاتھ میں لے کر لکھنے بیٹھتی تو جیل کی تاریک زندگی کے اذیت ناک مناظر کے ہوش ربا نقوش ذہن کے پردے پر تازہ ہوکر مجھے بے چین و بے قرار کر دیتے اور میں سخت ذہنی تناو¿ میں مبتلا ہوجاتی۔ پھر بہت دیر تک اسی حالت میں پڑی رہتی۔ بڑی مشکل سے سنبھل کر پھر لکھنا شروع کر دیتی، مگر لہو لہان یادوں کا ہجوم نمودار ہوتے ہی پھر ذہنی تناو¿ مجھے گھیر لیتا۔ یہ سلسلہ کتاب کی تخلیق کے پورے عمل کے دوران جاری رہا۔
رہائی پانے کے بعد سے میں بے خوابی کی بیماری میں مبتلا ہوں۔ نیند کی دوا کھائے بغیر مجھے نیند نہیں آتی ہے۔ رات رات بھر جاگتی رہتی ہوں۔گھٹن بھرے خواب اب بھی مجھے ستاتے ہیں ۔ خواب میں میں جیل، جیل کی سلاخیں، جیل کا اسٹاف اور جیل کا پرتناو¿ ماحول دیکھتی ہوں۔ ابھی بھی جب شام کے چھ بجتے ہیں تو ایک خوف سا طاری ہو جاتا ہے۔ چھ بجے کے بعد گھر سے باہر نکلنا مجھے عجیب سا لگتا ہے، کیونکہ شام کے چھ بجے جیل کی گنتی بند ہو جاتی تھی اور اس عادت نے میرے ذہن کو مقفل کر دیا ہے۔ اب بظاہر میں آزاد دنیا میں ہوں مگر ابھی بھی بنا ہاتھ پکڑے میں سڑک پر اطمینان سے نہیں چل سکتی ہوں کیونکہ پانچ سال تک پولیس والے میرا ہاتھ پکڑے مجھے تہاڑ جیل سے عدالت اور عدالت سے تہاڑ تک لے جایا کرتے تھے ۔ اس عادت نے میرے ذہن میں وہ نقوش چھوڑے ہیں جن کا مٹنا مشکل ہے۔
— اس کتاب سے ایک اقتباس

انجم زمرد حبیب

Qaidi Numbar 100 – Bharati Zindaan key Shab-o-roz (Urdu)

On 6 February 2003, Anjum Zamarud Habib, a woman political activist from Kashmir, was arrested in Delhi and jailed under the Prevention of Terrorism Act (POTA). Her crime? Being in the wrong place at the wrong time. In this passionate and moving account of her days in Tihar jail, she describes the shock and bewilderment of arrest, the pain of realizing that there is no escape for not days, not weeks, but years, the desperation for contact with the outside world and the sense of deep betrayal at being abandoned by her political comrades. Her story is both a searing indictment of draconian state policies and expedient political practices, and a moving account of one woman’s extraordinary life.

Weight260 g
Dimensions8.5 × 5.5 × 0.6 in
Binding

Paperback

Edition

First

ISBN-10

8172210582

ISBN-13

9788172210588

Language

Urdu

Pages

207

Publish Year

2015

Author

Anjum Zamarud Habib

Publisher

Pharos Media & Publishing Pvt Ltd

Reviews

There are no reviews yet.

Be the first to review “قيدى نمبر100: بھارتی زنداں کے شب و روز”