اصُولِ تحقیق — جدید رِسَرچ کے اصول و ضوابط

Book prescribed for Research methodology for students موجودہ کتاب جدید رسَرچ کے اصولوں کو کُوزے میں بند کرنے کی ایک کوشش ہے۔ یہ کتاب پی ایچ ڈی اسکالرز کے لئے لکھی گئی ہے، لیکن فی الحقیقت یہ تمام محققین، اہلِ قلم اور یونیورسٹیوں کے اساتذہ کے لئے یکساں مفید ہے۔ موجودہ کتاب موصوف کی بیروت سے ۱۹۹۶ میں شائع شدہ عربی تصنیف دلیل الباحث کا ترجمہ ہے، جو مختلف عرب یونیورسٹیوں کے ریسرچ کے شعبوں میں معاون کتاب کے طور پر داخلِ نصاب ہے۔ اس نئے اردو ایڈیشن میں انٹرنٹ پر موجود عربی اور اسلامی مآخذ پر ایک نیا باب شامل کیا گیا ہے، جس سے کتاب کی افادیت دو چند ہو گئی ہے۔

275.00

Usool-e Tahqeeq (on methodology of modern research); Usul-e Tahqiq (course book for students of research methodology) موجودہ کتاب جدید رسَرچ کے اصولوں کو کُوزے میں بند کرنے کی ایک کوشش ہے۔ یہ کتاب پی ایچ ڈی اسکالرز کے لئے لکھی گئی ہے، لیکن فی الحقیقت یہ تمام محققین، اہلِ قلم اور یونیورسٹیوں کے اساتذہ کے لئے یکساں مفید ہے۔ موجودہ کتاب موصوف کی بیروت سے ۱۹۹۶ میں شائع شدہ عربی تصنیف دلیل الباحث کا ترجمہ ہے، جو مختلف عرب یونیورسٹیوں کے ریسرچ کے شعبوں میں معاون کتاب کے طور پر داخلِ نصاب ہے۔ اس نئے اردو ایڈیشن میں انٹرنٹ پر موجود عربی اور اسلامی مآخذ پر ایک نیا باب شامل کیا گیا ہے، جس سے کتاب کی افادیت دو چند ہو گئی ہے۔

موجودہ کتاب جدید رسَرچ کے اصولوں کو کُوزے میں بند کرنے کی ایک کوشش ہے۔ یہ کتاب پی ایچ ڈی اسکالرز کے لئے لکھی گئی ہے، لیکن فی الحقیقت یہ تمام محققین، اہلِ قلم اور یونیورسٹیوں کے اساتذہ کے لئے یکساں مفید ہے۔ کتاب کے مصنّف ڈاکٹر ظفرالاسلام خاں دہلی میں واقع انسٹی ٹیوٹ آف اسلامک اینڈ عرب اسٹڈیز کے ڈائرکٹر اور اس کےانگریزی مجلّہ ”مسلم اینڈ عرب پرسپکٹیوز“کے ساتھ ساتھ پندرہ روزہ جریدہ ملی گزٹ (انگریزی) کے مدیررہ چکے ہیں۔ ڈاکٹر ظفرالاسلام کو ستمبر ۲۰۲۱ میں دارالمصنفین شبلی اکیڈمی اعظم گڑھ کا ناظم (ڈائرکٹر) مقرر کیا گیا ہے۔ اسی وقت سے وہ اکیڈمی کے ماہانہ علمی مجلے ’’معارف‘‘ کے بھی ایڈیٹر ہیں۔ ڈاکٹر ظفرالاسلام نے ہندوستان کے مختلف دینی مدارس کے بعد جامعہ ازہر، جامعۃ القاہرہ اور مانچسٹر یونیورسٹی میں تعلیم پائی۔ ان کی متعدد تصنیفات عربی، اردو اور انگریزی میں قاہرہ، بیروت، لندن اور دہلی سے شائع ہو چکی ہیں۔ انھوں نے اردو اور انگریزی زبان کی کئی اہم کتابوں کا عربی میں ترجمہ بھی کیا ہے۔ وہ انسائیکلوپیڈیا آف اسلام (لائڈن) کے مقالہ نگاروں میں شامل ہیں۔ انھوں نے قرآن پاک کا جدید انگریزی ترجمہ کیا ہے جوسابقہ انگریزی ترجموں سے کئی امور میں ممتاز ہے۔ وہ ہندوستان اور بیرونی ممالک کی بہت سی علمی اور ثقافتی تنظیموں کے رکن ہیں، مختلف ممالک میں درجنوں کانفرنسوں اور سیمیناروں میں شریک ہو چکے ہیں اور ملک و بیرون ملک بہت سی یونیورسٹیوں میں کلیدی خطبات دے چکے ہیں ۔ متعدد ملکی اور غیر ملکی ٹیلیوژن چینلز سے بر صغیر اور اسلام پر ان کے تبصرے مستقل نشر ہوتے ہیں۔ موجودہ کتاب موصوف کی بیروت سے ۱۹۹۶ میں شائع شدہ عربی تصنیف دلیل الباحث کا ترجمہ ہے، جو مختلف عرب یونیورسٹیوں کے ریسرچ کے شعبوں میں معاون کتاب کے طور پر داخلِ نصاب ہے۔ اس نئے اردو ایڈیشن میں انٹرنٹ پر موجود عربی اور اسلامی مآخذ پر ایک نیا باب شامل کیا گیا ہے، جس سے کتاب کی افادیت دو چند ہو گئی ہے۔

Reviews

There are no reviews yet.

Be the first to review “اصُولِ تحقیق — جدید رِسَرچ کے اصول و ضوابط”