Biography

Author Picture

Sheetla Singh

شیتلا سنگھ(پیدائش۱۹۳۲)صرف صحافی ہی نہیں بلکہ سماجی معاملات سے وابستہ سرگرم عمل دانشور بھی ‌ہیں۔ ”جن مورچہ“ اخبار کے بانی رکن ہونے کے ناطے ساٹھ سال تک اسے چلاتے ہوئے انہوں نےغریب،کمزور اور محروم لوگوں وطبقات‌کی آواز بننے کی کوشش کی۔وہ”بابری مسجدرام جنم بھومی وواد سمادھان سمیتی“ کے کنوینر ہیں۔ ”رامائن میلا سمیتی ایودھیا“کے ۱۹۸۵ء سے اب تک جنرل سکریٹری ہیں۔ تمام مذاہب کی برابری و احترام کے لئے چھ‌انعامات سے سرفراز ہو چکے ہیں۔ساتھ ہی یوپی‌حکومت کے سب سے بڑے انعام”یش بھارتی ایوارڈ“سے ۲۰۰۶ میں سرفراز ہو چکے ہیں‌اوربہتر صحافت کے لئے یوپی سرکار کی طرف سے اعزاز پا چکے ہیں۔