طفلِ برہنہ پا کا عروج Tifl-e Barhanapa ka Urooj – Aap Beeti (Urdu)

”طفل ِبرہنہ پا کا عروج“ ان کی دلچسپ آپ بیتی ہے جو ان کے ۷۲ ؍سال کے تجربات اور یاد داشتوں کا نچوڑ ہے۔ اس کا لب لباب یہ ہے کہ اگر انسان کا عزم راسخ ہو اور وہ جدو جہد کرتا رہے تو شدید ترین مشکلات کے با وجود ترقی کی اعلی ترین منزلیں طے کر سکتا ہے۔ اس کتاب میں انہوں نے اپنی قوم کو ایک خاص پیغام دیا ہے: رجعت پسند کٹر پنتھی گروہوں کا یہ دعویٰ کہ وہ اکثریت کے نمائندے ہیں ایک مغالطہ ہے۔ اکثریت نہ متعصب ہے، نہ غیر روادار، نہ کٹر پنتھی ، نہ منافرت پسند۔ امن و آشتی کا راستہ یہ ہے کہ اکثریت سے ربط و ضبط اور میل ملاپ بڑھایا جائے اور ان کے ساتھ مل کر کام کیا جائے۔

300.00

ملک کے مشہور سائنس داں، ماہر تعلیم، تعلیمی منتظم پدم شری پروفیسر جلیس احمد خاں ترین کی پیدائش میسور میں ۲۶ ؍اپریل ۱۹۴۷ ء کو ہوئی۔ انہوں نے ۱۹۶۷ ء۔۲۰۰۷ ء کا عرصہ میسور یونیورسٹی میں تدریس و تحقیق میں گزارا۔ ۲۰۰۱ ء۔۲۰۰۴ ء کے دوران کشمیر یونیورسٹی کے وائس چانسلر رہے۔پھر ۲۰۰۷ ء۔۲۰۱۳ ء کے دوران پونڈیچری یونیورسٹی کے وائس چانسلر رہے، اور ۲۰۱۳ ء۔۲۰۱۵ ء کے دوران بی ایس عبدالرحمان یونیورسٹی چنئی کے وائس چانسلر رہے۔ وہ مسلم ایجوکیشن سوسائٹی میسور کے بانی سکریٹری تھے اور فی الحال اس کے صدر ہیں۔

Weight320 g
Dimensions8.5 × 5.5 × 1 in
Binding

Paperback

Edition

First

ISBN-10

8172211287

ISBN-13

9788172211288

Language

Urdu

Pages

265

Publish Year

2022

Author

(Padma Shri) Prof. Jalees Tareen

Publisher

Pharos Media & Publishing Pvt Ltd

Reviews

There are no reviews yet.

Be the first to review “طفلِ برہنہ پا کا عروج Tifl-e Barhanapa ka Urooj – Aap Beeti (Urdu)”