Biography

Author Picture

Naseema Hurzuk

نسیمہ محمد امین ہُرزُک، ہیلپرز آف دی ہینڈیکیپڈ، کولہاپور، نامی تنظیم کی بانی اور تاحیات صدر ہیں۔ ۴۸۹۱ءمیں انھوں نے اس تنظیم کی بنیاد رکھی اور اپاہجوں کی بازآبادکاری کے لیے اسکول، ہاسٹل، تربیت گاہیں اور نوکری کے مواقع فراہم کرنے والے پروجیکٹ بنائے۔ اپاہجوں کو تعلیم ، پیشہ ورانہ تربیت اور نوکری دینے کے علاوہ ان کو طبی امداد فراہم کرنا، آپریشن کروانا، اور اپاہجوں کے لیے ضروری سامان تیار کرنا اس تنظیم کے بنیادی مقاصد ہیں۔ مہاراشٹر کے دو ضلعوں (کولہاپور اور سندھودرگ) میں اس تنظیم کے مختلف پروجیکٹ چل رہے ہیں۔