بارِ شناسائی – کچھ لوگ، کچھ یادیں، کچھ تذکرے – ان شخصیات کے جنہوں نے پاکستان کی تاریخ بنائی اور بگاڑی

پاکستان کے سفارت کار ہونے کے باوجود ان کے افسانے برسہابرس ہندوستان کے ممتاز رسائل و جرائد میں چھپتے رہے، خصوصاً ان کی جنم بھومی دلّی سے شائع ہونے والے ”شمع“ اور ”بیسویں صدی“ میں۔ قلم کے ناطے سے ہندوستان سے ان کا رشتہ آج بھی قائم ہے۔ اس کے باوجود کہ وہ اب شمالی امریکہ میں جا بسے ہیں، بین الاقوامی سیاست اور حالاتِ حاضرہ پر ان کے انگریزی زبان کے کالم پابندی سے ہندوستان کے مو ¿قّر اخبارات و رسائل میں چھپتے رہتے ہیں جن میں ”دی ملّی گزٹ“ اور ”دی نیو انڈین ایکسپریس“ خاص طور پر قابل ذکر ہیں۔ زیر نظر کتاب ”بارِ شناسائی“ پاکستان کے حوالے سے، اور اس کے سیاسی، سماجی اور معاشرتی تناظر میں مرتب ہونے والی تاریخ کے ضمن میں، ان مشاہدات اور تا ¿ثرات کا مجموعہ ہے جو کرامت نے ایک سفارت کار اور بیوروکریٹ کی حیثیت سے اخذ کئے۔ یہ ان شخصیات کی کردار نگاری اور خاکہ کشی ہے جنہوں نے پاکستان کی تاریخ پر گہرے نقوش چھوڑے ہیں اور جنہیں کرامت نے پاکستان میں اور بیرونِ پاکستان قریب سے دیکھا۔ یہ خاکے ایک ایسے سفارت کار کے رشحاتِ قلم ہیں جس نے بیوروکریسی کے بت کے قدموں پر نہ اپنے اندر کے انسان کو قربان کیا اور نہ ہی اس قلمکار کو بھینٹ چڑھایا جس نے اپنے قلم کی حرمت اور سچائی کا سر بلند رکھنے کا بیڑا اٹھا رکھا ہے۔

250.00
Quick View
Add to cart