بھگوا دہشت گردی اور مسلمان Bhagva dahshatgardi aur Musalmaan
اس کتاب میں بھگوادہشت گردی کو بے نقاب کرنے کے ساتھ ساتھ اس کے لازمی نتائج پیش کرنے کی کوشش کی گئی ہے اور اس بات کی وضاحت کی گئی ہے کہ کس طرح بھگوا دہشت گرد کمال عیاری سے اپنے کرتوتوں کا الزام مسلمانوں کے سرتھوپنے میں کامیاب رہے ہیں نیز کس طرح اس معاملے میں مسلمانوں کے خلاف وہ منافرت معاون ہوئی ہے جسے سنگھ پریوار برسہا برس سے فروغ دینے میں مصروف ہے۔اس کتاب میں ان سیاسی پارٹیوں کی منافقانہ روش کا بھی تذکرہ ہے جو ”سیکولر“ کہلاتی ہیں مگردانستہ یاغیردانستہ طور پر بھگوادہشت گردوں کی آلہ ¿ کار بنی ہوئی ہیں۔اس روش سے حکومتیں،انتظامیہ اور تفتیشی ایجنسیاں شدید متاثر ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ پولیس اور تفتیشی ایجنسیوں میں یہ سوچ عام ہے کہ جو بھی دہشت گردانہ وارداتیں وقوع پذیر ہوتی ہیں ان میں مسلمان ہی ملوث ہونگے۔اسی سوچ کو سنگھ پریوار فروغ دینا چاہتا ہے۔
₹500.00
Quick View