Biography
Azam Shahab
ممبئی میں مقیم اعظم شہاب گزشتہ 15برسوں سے مختلف اخبارات میں لکھ رہے ہیں۔ اپنے صحافتی سفر کے دوران انہوں نے فرقہ پرستی اور دہشت گردی کے گھناو ¿نے چہرے کا نہایت قریب سے مشاہدہ کیا ہے۔ 2002میں گجرات میں بھگواحیوانیت کے برہنہ رقص کے دوران انہوں نے وہاں جاکر رپورٹنگ کی تھی جو بعد میں”گجرات کے جلتے دن رات“ کے نام سے کتابی شکل میں شائع ہوئی۔ اعظم شہاب نے گجرات میں جو کچھ دیکھا اور محسوس کیا ، اس نے انہیں ہندوستان میں دہشت گردی کے اصل اسباب ومحرکات کی تلاش وجستجو میں لگادیا جس کے نتیجے میں یہ کاوش آپ کے ہاتھوں میں ہے۔