Biography

Author Picture

Mohammad Alamullah

محمد علم اللہ کا تعلق اٹکی، رانچی، جھارکھنڈسے ہے۔ انھوں نے جامعہ ملیہ اسلامیہ دہلی سے تاریخ وثقافت میں گریجویشن اور ماس کمیونیکیشن اینڈ جنرنلزم میں ایم اے کیا۔ ہندُوستان ایکسپریس، صحافت، خبریں ، جدید خبراور عالمی سہارا کے لئے نامہ نگاری، فیچر رائٹنگ، کالم نگاری اور ترجمے کئے ۔ ای ٹی وی اردو میں سینئر کاپی ایڈیٹر کے طور پر ایک سال کام کیا ۔ ڈاکیومینٹری فلم بنانے کے علاوہ سفرنامے لکھے اور کبھی کبھار کہانیاں بھی لکھی ہیں۔انھوں نے ’’آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت :ایک مختصر تاریخ‘‘ بھی لکھی ہے ۔فی الحال وہ جامعہ ملیہ اسلامیہ میں میڈیا کنسلٹنٹ کے طور پر کام کر رہے ہیں ۔