Back Cover
Look Inside

آر۔ایس۔ ایس : ملک کی سب سے بڑی دہشت گرد تنظیم (Urdu)

اِس کتابچے کے مصنف ایس۔ ایم۔ مشرف نے نہایت گہرائی کے ساتھ مطالعہ کرکے انتہائی مختصر مگر جامع الفاظ میں ایک انتہائی خطرناک ، مکّار اور دہشت گرد تنظیم کا اصل چہرہ ملک کے سامنے پیش کیا ہے۔ آر ایس ایس کی اجازت کے بغیر بھارت میں پرندہ بھی پر نہیں مار سکتا۔اتنی طاقتور اور رسوخ کی حامل یہ تنظیم ملک کے تمام اہم اداروں پر قبضہ جمائے بیٹھی ہے۔ نتیجتاً ملک کے ہر کاروبار میں اس کی دخل اندازی دن رات جاری رہتی ہے۔ ہمارا ہمہ گیر مطالعہ ہمیں یہ بتاتا ہے کہ اس کی اجازت کے بغیر ملک میں کوئی بھی بڑا لیکن بُرا واقعہ رونما نہیں ہوسکتا۔ ہماری یہ تمام باتیں قارئین کو شاید مبالغہ آمیز لگیں۔ لیکن اس حقیقت کا اعتراف آر ایس ایس والے بھی نجی طور پر کرتے ہیں اور ہم جیسوں کو ان کی راہ کا روڑا نہ بننے کی اعلانیہ اور ڈھکی چھپی دھمکی بھی دیتے ہیں۔ آخر سوال یہ ہے کہ ہم اس تنظیم کی طاقت کا پورا اندازہ ہونے کے باوجود یہ قدم اٹھاکر خودکشی تو نہیں کررہے ہیں؟ لیکن اس وطنِ عزیز کی صدیوں کی تاریخ کا باریک بینی سے مطالعہ کریں تو پتہ چلتا ہے کہ ہمارے بہت سے مصلحین کو اسی کٹھن راہ سے گزرنا پڑا ہے۔ دراصل آر ایس ایس کا قیام تو صرف آزادی کی جدوجہد کی مخالفت کرنے کے لیے کیا گیا تھا۔ فی الحال آر ایس ایس اور اس سے قبل آریہ بھٹ برہمن وادیوں نے اکثریتی فرقے کو لوٹنے پر ہی اکتفا نہیں کیا بلکہ ایسا نظام قائم کیا ہے کہ ملک میں انارکی کا یہ دور دورہ ہمیشہ برقرار رہے۔ اسی لیے ہم یہ کتابچہ پوری ذمہ داری کے ساتھ اور جان ہتھیلی پر رکھ کر قارئین کے حوالے کر رہے ہیں۔

80.00

SKU: 0787 Categories: , , , , Tags: , , ,

R.S.S.: Mulk ki sab se badi dahshatgard tanzeem

Weight70 g
Dimensions8.5 × 5.5 × 0.2 in
Binding

Paperback

Edition

First

ISBN-10

8172210787

ISBN-13

9788172210786

Language

Urdu

Pages

44

Publish Year

Nov 2016

Author

S.M. Mushrif, former I.G. of Police, Maharashtra

Publisher

Pharos Media & Publishing Pvt Ltd

Reviews

There are no reviews yet.

Be the first to review “آر۔ایس۔ ایس : ملک کی سب سے بڑی دہشت گرد تنظیم (Urdu)”