کتاب کے مصنّف ڈاکٹر ظفرالاسلام خاں دہلی میں واقع انسٹی ٹیوٹ آف اسلامک اینڈ عرب اسٹڈیز کے ڈائرکٹر اور اس کےانگریزی مجلّہ ”مسلم اینڈ عرب پرسپکٹیوز“کے ساتھ ساتھ پندرہ روزہ جریدہ ملی گزٹ (انگریزی) کے مدیررہ چکے ہیں۔ ڈاکٹر ظفرالاسلام کو ستمبر ۲۰۲۱ میں دارالمصنفین شبلی اکیڈمی اعظم گڑھ کا ناظم (ڈائرکٹر) مقرر کیا گیا ہے۔ اسی وقت سے وہ اکیڈمی کے ماہانہ علمی مجلے ’’معارف‘‘ کے بھی ایڈیٹر ہیں۔ ڈاکٹر ظفرالاسلام نے ہندوستان کے مختلف دینی مدارس کے بعد جامعہ ازہر، جامعۃ القاہرہ اور مانچسٹر یونیورسٹی میں تعلیم پائی۔ ان کی متعدد تصنیفات عربی، اردو اور انگریزی میں قاہرہ، بیروت، لندن اور دہلی سے شائع ہو چکی ہیں۔ انھوں نے اردو اور انگریزی زبان کی کئی اہم کتابوں کا عربی میں ترجمہ بھی کیا ہے۔ وہ انسائیکلوپیڈیا آف اسلام (لائڈن) کے مقالہ نگاروں میں شامل ہیں۔ انھوں نے قرآن پاک کا جدید انگریزی ترجمہ کیا ہے جوسابقہ انگریزی ترجموں سے کئی امور میں ممتاز ہے۔ وہ ہندوستان اور بیرونی ممالک کی بہت سی علمی اور ثقافتی تنظیموں کے رکن ہیں، مختلف ممالک میں درجنوں کانفرنسوں اور سیمیناروں میں شریک ہو چکے ہیں اور ملک و بیرون ملک بہت سی یونیورسٹیوں میں کلیدی خطبات دے چکے ہیں ۔ متعدد ملکی اور غیر ملکی ٹیلیوژن چینلز سے بر صغیر اور اسلام پر ان کے تبصرے مستقل نشر ہوتے ہیں۔
Dastawezat-e Mushawarat دستاویزاتِ مشاورت— آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کی قراردادیں، یاداشتیں اور بیانات۱۹۶۴ ۔ ۲۰۱۵
“تاریخ کے کئی ماخذ ہوتے ہیں۔ پرانے اخبارات، رسائل، جرائد، کتابیں، سوانح، ڈائریاں، خطوط، دستاویزات وغیرہ ۔ مرور ایام کے ساتھ اگر انھیں محفوظ نہ کیا جائے تو تاریخ پر نسیان کی تہہ جمتی چلی جاتی ہے اور آنے والی نسلیں بھولتی جاتی ہیں کہ ماضی میں ان کے ساتھ کیا ہو اتھا یا ان کے زوال کے کیا اسباب تھے ۔ آزادی کے بعد ہندوستانی مسلمانوں نے جن حالات کا سامنا کیا ہے،وہ یا تو پرانے اخبارات ورسائل اور کتابوں میں مدفون ہیں یا پھر دیمک زدہ فائلوں کی زینت ہیں۔
اس کتاب کی دونوں جلدوں میں انہی پوشیدہ اور نایاب دستاویزوں کو جمع کرنے کی کوشش کی گئی ہے تاکہ آئندہ آنے والی نسلیں اپنے آباء و اجداد کے کارناموں، جد و جہد اور مشکلات سے واقف ہو سکیں اور اسکی روشنی میں آگے کی راہ طے کر سکیں۔ ہر جلد میں وہ دستاویزات جمع کی گئی ہیں جو اس متعینہ زبان (اردو یا انگریزی) میں مل سکیں۔
یہ کتاب مشاورت کے پچاس سالہ دور کو محیط ہے۔ اس دوران مشاورت کی تاریخ بھی وہی ہے جو ملت اسلامیہ ہند کی تاریخ رہی ہے۔ اس کے مطالعے سے واضح ہوگا کہ اس عرصہ میں ہمارے کامیابیاں کیا تھیں اور ہمارے مسائل کیا رہے ہیں اور ہم کس حد تک ان کو حل کر پائے ہیں۔ “
Original price was: ₹1,495.00.₹995.00Current price is: ₹995.00.
| Weight | 1125 g |
|---|---|
| Dimensions | 9.75 × 6.5 × 1.5 in |
| Binding | Hard Bound |
| Edition | First |
| ISBN-10 | 8172210736 |
| ISBN-13 | 9788172210731 |
| Language | Urdu |
| Pages | 1085 |
| Publish Year | Aug 2025 |
| Author |
Dr. Zafarul-Islam Khan |
| Publisher |
Pharos Media & Publishing Pvt Ltd |









Reviews
There are no reviews yet.