Godse ki Aulaad: Bharat mein Bhagva dahshatgardi
Godse ki Aulaad گوڈسے کی اولاد: بھارت میں بھگوا دہشتگردی
“بھگوا دہشت گردی کی حقیقت ۶اپریل ۶۰۰۲ءکو اس وقت آشکار ہوئی جب ناندیڑ میں آر ایس ایس کے ورکر لکشمن راجکونڈوار کے گھر میں بم پھٹا جس میں اس کا بیٹا ا یک اور شخص کے ساتھ ہلاک ہوگیا۔ اس دھماکے سے آرایس ایس اور اس سے منسلک تنظیموں کاوہ نیٹ ورک سامنے آگیا جو بھارت کو ہندوراشٹر بنانے کے لیے بم بنانے اور اسٹور کرنے، اسلحہ کی ٹریننگ اور اقلیتوں کے خلاف بم سے حملے کرنے میں جٹا ہوا ہے ۔ آج سات سال بعد تحقیقاتی ایجنسیوں کو ہندوتوادیوں کے کیے ہوئے بہت سے بم دھماکوں مثلاً مالیگاو ¿ں اور سمجھوتہ ایکسپریس کے بارے میں بہت کچھ معلوم ہو چکاہے۔ فنڈ جمع کرنے، وسائل کی فراہمی اور اپنے مقصد کے لیے جدوجہد میں ہندوتوادی تحریکوں کے بین الاقوامی روابط اور ملک بھر میں قائم نیٹ ورک نے اس پروجیکٹ کو بہت خطرناک بنا دیا ہے۔
موجودہ کتاب بھگوا دہشت گردی پر پہلی مفصل تحقیق ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ دہشت گردی مقامی یا اتفاقیہ نہیں ہے۔ بھگوا دہشت گردوں کے مختلف گروہوں کے مشترکہ طریقہ ¿ کار کو واضح کرنے کے ساتھ ساتھ یہ کتاب اُن ہتھکنڈوں کو بھی واضح کرتی ہے جو یہ گروہ استعمال کرتے ہیں۔ اسی کے ساتھ یہ کتاب اس خطرے کا تاریخی جائزہ بھی لیتی ہے اور اس ہمالیائی ذمہ داری کو بھی واضح کرتی ہے جو تحقیقاتی ایجنسیوں کے اوپر عائد ہوتی ہے جو ابھی تک ان گروہوں کے سرغنوں، پلاننگ کرنے والوں، سرمایہ فراہم کرنے والوں اور نظریہ ساز عناصر کو گرفتار کرنے میں ناکام ہیںحالانکہ ان عناصرکے خلاف بہت سے شواہد اکٹھا ہو چکے ہیں۔ “
₹500.00
Out of stock
Weight | 500 g |
---|---|
Dimensions | 8.5 × 5.5 × 1 in |
Binding | Paperback |
Edition | First |
ISBN-10 | 8172210574 |
ISBN-13 | 9788172210571 |
Language | Urdu |
Pages | 388 |
Publish Year | 2013 |
Author |
Subhash Gatade |
Publisher |
Pharos Media & Publishing Pvt Ltd |
Reviews
There are no reviews yet.