Back Cover
Look Inside

رِبا کیا ہے؟ Riba kya hai? (Urdu)

Islami Ma’ashiyat mein sab se zyada ghalati ki shikaar istilaah

 یہ کتاب اسلامی معاشیات میں سب سے زیادہ غلطی کی شکار  اصطلاح  پر ایک مستند  کام ہے۔ ’’ربا‘‘ یا سود کے بارے میں بہت کچھ لکھا جا چکا ہے، لیکن اس موضوع پر موجودہ کتاب سے زیادہ وقیع اور جامع کوئی اور مطالعہ نہیں ہے۔ یہ کتاب پہلی بار ۱۹۳۶ء میں ’’حقیقت الربا‘‘ کے نام سے شائع ہوچکی ہے۔ اب اس کا تحقیق شدہ ایڈیشن عربی اور انگریزی ترجموں کے ساتھ خواص اور عوام کے استفادے کے لئے شائع کیا جارہا ہے۔ کتاب کے مصنف علامہ اقبال سہیل کی ایک اہم خوبی یہ ہے کہ وہ عربی واسلامی علوم سے پوری طرح بہرہ ور ہونے کے ساتھ جدید معارف سے بھی پوری طرح مستفید تھے۔ علامہ شبلی نعمانی اور مولانا حمید الدین فراہی جیسے جید علماءِ دین سے شرف تلمذ حاصل کرنے کے بعد آپ نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے اعلیٰ تعلیم حاصل کی، اور ایک بلند پایہ شاعر، مجاہد آزادی اور قانون داں کی حیثیت سے پہچانے گئے۔ عصر حاضر کی ضروریات کی روشنی میں دینی مسائل پر نظر ڈالنے کے لئے وہ بہترین اہلیت کے حامل تھے۔ مصنف نے تفصیل سے مسئلے کا جائزہ لیتے ہوئے بتایا ہے کہ فقہاء نے ربا کو ’’مراطلت‘‘اور ’’بيع صرف‘‘سے خلط ملط کردیا ہے، جب کہ اس کا تعلق صرف بیع سلف (نسیئہ )سے یعنی ادھار کے معاملات سے ہے۔ مسئلہ زیر بحث پر جملہ آیات قرآنی، احادیث نبوی اور فقہی آراء کا بھر پور جائزہ لینے کے بعد آپ نے’’ ربا‘‘ کی جامع تعریف پیش کی ہے اور حالات حاضرہ کو ملحوظ رکھا ہے تاکہ‌مسلمان بین الاقوامی اقتصاد میں ٹاٹ باہر نہ رہ جائیں۔

200.00

SKU: 0124 Category:

رِبا کیا ہے؟ : اسلامی معاشیات میں سب سے زیادہ غلطی کی شکار  اصطلاح

اقبال احمد خان سہیل

A number of works deal with the issue of riba (usury) in Islam, but none of them is as comprehensive as this work which first appeared in 1936. This new edited version, together with Arabic and English translations, has been brought out in order to enrich the debate on this vital issue. The author, Allamah Iqbal Suhail (d. 1955), was a highly learned scholar of Islam and had deep knowledge of modern issues. He is known in the Subcontinent as a distinguished Urdu poet, freedom fighter and lawyer. With this background, he was most suited to deal with religious issues in the light of the requirements of the modern age. Allamah Suhail discusses the opinions of the fuqaha in detail and shows that they confused riba with muratala (barter) and sarf (exchange) which have little to do with riba. He shows that riba concerns only the bai al-salaf (credit/deferred) transactions. After a thorough discussion of the Islamic texts on the issue, Suhail puts forward his authoritative definition of riba and where it is applicable.

Weight389 g
Dimensions8.5 × 5.5 × 0.5 in
Binding

Paperback

Edition

Third

ISBN-10

8172210124

ISBN-13

9788172210120

Language

Urdu

Pages

230

Publish Year

April 2016

Author

Iqbal Ahmad Khan

Publisher

Pharos Media & Publishing Pvt Ltd

Reviews

There are no reviews yet.

Be the first to review “رِبا کیا ہے؟ Riba kya hai? (Urdu)”